پشاور(آن لائن)وزارت آبی وسائل نے باڑہ ڈیم،ٹانک ڈیم، کرم تنگی ڈیم سمیت 15چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر لی ہے، جس کے مطابق 21.415ملین ایکڑ فٹ پانی کو ذخیرہ کیاجائے گا۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت ملک بھر کے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 37منصوبوں پرکام کررہی ہے جبکہ مزید ڈیموں کی تعمیر کے لئے بھی ابتدائی سٹسڈی مکمل کرلی ہے۔ جبکہ ان منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ان
منصوبوں میں سے گیارہ منصوبوں کے پی سی ون کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ جبکہ چار منصوبوں کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیجوا دیا گیاہے۔ وزارت آبی وسائل کی طرف سے جن منصوبوں پر مستقبل میں کام کیا جائے گاان میں اکھوڑی ڈیم، باڑہ ڈیم، چینوٹ ڈیم، ہنگو ل ڈیم بسلیلہ، بھیمیر ڈیم، بادن زئی ڈیم، دربان زام ڈیم، ٹانک ڈیم، سکھلچی ڈیم، دوتارا ڈیم، شیوک ڈیم، کرم ترنگی ڈیم، اور نالنگ ڈیم شامل ہیں۔