بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اہلیہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں اہلیہ اور ملازمین کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی گئی جبکہ انسانی حقوق کے رضاکاروں نے مذکورہ اقدام کو بنیادی حقوق کے منافی قرار دے دیا۔دی انٹیپنڈنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے زیر انتظام متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپ ’Absher‘ یعنی ’جی سر‘ کو تقریباً 10 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شوہروں کو اپنی اہلیہ کی جانب سے پاسپورٹ استعمال کرنے پر بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع مل جائے گی۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے

سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایپلیکیشن کے ذریعے مرد کی بالادستی پر مشتمل نظام کو ختم کرے۔خواتین کے حقوق کی محقق روتھنا بیگم نے کہا کہ سعودی حکام نے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے مردوں کو خواتین اور مالکان کو ملازمین کی نقل و حرکت کو انتہائی محدود کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی پابندیاں لوگوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کے مترادف ہے جس کے نتیجے میں گھریلو تنازعات جنم لیں گے اور ملازمین کے حقوق متاثر ہوں گے۔خیال رہے کہ مذکورہ ایپلیکیشن کی مدد سے خواتین کے بیرون ملک دوروں سے متعلق تمام معلومات بھی واضح ہو جائیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…