اسلام آباد(آن لائن)سوئی ناردرن کے افسر شاہی نے وزیر اعظم عمران خان کے اؔحکامات ہوا میں اڑا دئیے، اضافی گیس بلوں کا معاملہ سرد خانے کی نظر، چار ماہ گزرنے کے باوجود 32لاکھ صارفین کو رقم واپس نہ ملی۔ سوئی نادرن گیس حکام عدم ادائیگی پر متاثرین کے میٹر اتارنے لگے۔ سابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے غلطی تسلیم کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی نادرن کے اؔضافی گیس بلوں کی واپسی کا معاملہ گول ہوگیا۔ چار ماہ کا عرصہ گزر جانے کے
باوجود 32لاکھ صارفین کو پھوٹی کوڑی بھی واپس نہ مل سکی۔ وزیر اعظم عمران خان کے واضح احکامات اور فنڈز کے اجراء کے باوجود معاملہ سرد خانے میں ڈال دیا گیا۔ سوئی ناردرن حکام نے اقساط میں بل جمع کروانے والے اور عدم ادائیگی پر متاثرین کے ہی گیس میٹر اتارنے شروع کردئیے ہیں۔ سابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے حکومتی غلطی تسلیم کی تھی کہ پریشر فیکٹر کے غلط استعمال اور نئے سلیب بنانے میں غلطی کے باعث اوور بلنگ ہوئی۔