اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی
اجلاس بلایا جائیگا۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی بجٹ کے مسودے منظوری کیلئے پیش کئے جائینگے اور بجٹ دستاویزات کابینہ کی منظوری کے بعد ایک ساتھ قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ میں پیش کی جائینگی جبکہ وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کو بجٹ کی کاپیاں پیشگی فراہم کرنے کیلئے بھی لیٹرلکھ دیا۔