منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کھلے ذہن اور دلیرانہ فیصلے کر نے والے رہنما ،سعودیہ اور متحدہ عرب امارات آنے پر پاکستانیوں کا ردعمل کیسا تھا؟ عرب میڈیا نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 21  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)عرب میڈیا نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کھلے ذہن اور دلیرانہ فیصلے کر نے والے رہنما ہیں ٗ پاکستانی عوام کو اپنے قائد سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ٗ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب اور ابو ظہبی کا پہلا غیر ملکی دورہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کے لئے انتہائی خوشی کا دن تھا۔

خلیج ٹائمز نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کھلے ذہن اور دلیرانہ فیصلے کرنے والا رہنما ہے اور پاکستانی عوام اپنے قائد سے بڑی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد سعودی شہری اور متحدہ عرب امارات میں مقیم عمر فاروقی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم سے وابستہ توقعات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان کے دورہ سے خوشی ہوئی اور میں خطہ میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں اور پاکستان کے خلیجی ریاستوں سے پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ان کے نکتہ نظر کو پسند کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے حقیقی تبدیلی کا خواہشمند تھا اور عمران خان لاکھوں عوام کی نظروں میں ایک سیاسی رہنما ہیں جن سے ملک میں ایک نئے دور کے آغاز کی توقعات وابستہ ہیں اور وہ لاکھوں عوام کی نظر میں ملک میں نمایاں تبدیلی کی امید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے لئے سعودی عرب اور بعد ازاں ابو ظہبی کا انتخاب وہاں مقیم پاکستانی برادری کے لئے انتہائی مسرت کا باعث بنا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…