منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا میں کھانے والی سٹرابری سے ایسی کیا خطرناک چیز نکل آئی ؟ اگر آپ بھی اسٹرابری کھائیں تو یہ کام کر لیں ، شہریوں کو انتباہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (این این آئی )آسٹریلیا میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ تازہ سٹرابری کھانے سے پہلے اسے کاٹ لیں۔ یہ تنبیہ متعدد افراد کی سٹرابری کھاتے ہوئے اس میں سے سوئی برآمد ہونے کے بعد کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ئیہ واقعات آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز، کوینزلینڈ اور وکٹوریہ میں پیش آئے۔ ایک شخص کو ایسی سٹرابری جس میں سے سوئی برآمد ہوئی کھانے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔

ایک نو برس کے بچے نے ایسی ہی سٹرابری کھائی مگر اسے نگلا نہیں۔ بازاروں سے متعدد برانڈ کی سٹرابری ہٹا دی گئی ہیں جن میں ڈونی بروک اور وولورتھ گروپ کے تحت بیری ابسیشن اور بیری لیشیس نامی برانڈ شامل ہیں۔صحت عامہ کے اہلکاروں نے صارفین کو پھل خریدتے ہوئے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔ یہ تنبیہ فیسبک کے ایک صارف جوشوا گین کی پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی جس میں اْنہوں نے اپنے دوست کے پیٹ میں شدید درد کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔کوئنزلینڈ میں صحت عامہ کے ادارے نے ٹوٹر پر ایک بیان میں کہا کہ صارفین سٹرابری کھانے سے پہلے اسے کاٹیں۔کاشت کاروں کی ایک تنظیم کوئنزلینڈ سٹرابری گروئرز ایسوسی ایشن کی جینیفر راؤلنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اْن کے خیال میں سٹرابری کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے پھل خراب کرنے کے مسئلے کو دانستہ مگر اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ قرار دیا۔آسٹریلیا میں سٹرابری کی صنعت تقریباً نو کروڑ چالیس لاکھ امریکی ڈالر کی ہے اور خدشات ہیں کہ اس واقعے سے اس صنعت پر دور رس نتائج ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…