بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چنگ چی رکشے چلانے کے فیصلے کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت کو جرمانہ،اگر حکم پر عمل نہ ہوا تو کتنے لوگ نوکری سے جائیں گے؟عدالت نے خبردار کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے این این)سپریم کورٹ میں کراچی میں چنگ چی رکشے چلانے کے فیصلے کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمارے حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سندھ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دس لوگ نوکری سے جائیں گے۔عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں چنگ چی ایسوسی ایشن کی سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکرٹری کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں سندھ کے سرکاری وکیل نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ کی عدالتی فیصلے پر عمل کیلئے اٹھائے گئے

اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔ بنچ نے رپورٹ دیکھنے کے بعد مسترد کر دی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ حکومت عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔جسٹس گلزار احمد نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ دو ہزار نئی بسیں منگوائی گئی تھیں وہ کہاں گئیں؟ سمندر نگل گیا یا زمین کھا گئی، ساری بسیں بیچ کر کھا گئے۔ سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالتی سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پر ان کی سخت سرزنش کی گئی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دس لوگ نوکری سے جائیں گے۔سپریم کورٹ نے دو ہفتے بعد عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکرٹری ایکسائز کو بھی طلب کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…