لندن(نیوزڈیسک) تفصیلات کے مطابق لندن میں شریف فیملی نے بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو لندن سے پاکستان لائے جانے کے حوالے سےپاکستان ہائی کمیشن کی تعاون کی پیشکش شکریہ کے ساتھ رد کردی ہے ، شریف فیملی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات شریف فیملی خود کرے گی اور اس حوالے سے انہیں پاکستان ہائی کمیشن کے کسی تعاون کی کوئی ضرورت نہیں ہے لندن ہائی کمیشن کو شریف
خاندان کی سہولت کیلئے احکامات جاری کئے تھے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہا کہ لندن ہائی کمیشن کو مرحومہ کے خاندان کو تمام سہولیات کی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے شریف فیملی سے رابطہ کرکے انہیں بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی۔