لاہور (این این آئی) رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پوری قوم کے لئے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے،اللہ کلثوم نواز کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ مشرف کی آمریت میں توانا قیادت (ن) لیگ کو فراہم کی اگر کلثوم نواز کی صحت اجازت دیتی تو وہ قیادت بن کر سامنے آتی۔ انہوں نے کہاکہ پے رول کی بات ہورہی ہے اصل بات یہ ہے کہ ان کی زندگی کے ایام جب وہ بیماری سے لڑرہی تھیں تو نواز شریف اور مریم نواز کا پاس ہونا ضروری تھاتو اس وقت وہ وہ پاس
نہ تھیجن کرداروں نے یہ جبر کیا وہ آج دکھی ہوگئے اللہ کی پکڑ سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پے رول کے حوالے سے بھی فیصلہ میاں نواز شریف کریں گے،حسین اور حسن نواز پاکستان آتے ہیں یا نہیں یہ فیصلہ وہ خود کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کے لئے عبرت کے لمحات ہیں جنھوں نے کلثوم نواز کی بیماری پر بھی سیاست کی ہم سب کو ایسی سیاست کی مذمت کرنی چاہیے۔