اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز شوہر اور بیٹی کی جیل میں قید سے لاعلم تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے انکشاف کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز آخری وقت تک اپنے شوہر محمد نوازشریف اور بیٹی مریم نواز شریف کے جیل
میں ہونے کے بارے میں لا علم تھیں ۔ حسین نواز نے کہا کہ جب سے ان کو ہوش آیا تھاوہ اشاروں میں بات کرنے کے قابل ہوگئی تھیں، وہ اکثر مریم نواز اور نواز شریف کے بارے میں پوچھا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ انتقال سے ایک روز قبل بھی والدہ نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کے بارے میں پوچھا تھا۔