بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

میٹرو بس ٹریک عام آدمی کیلئے کھولنے کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا،جانتے ہیں کتنے چارجز کی تجویزدی گئی؟

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے میٹرو بس ٹریک کو عام آدمی کے لئے کھولنے کے حوالے سے ایک قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بس ٹریک کو عام پبلک کے لئے کھولا جائے اور اس پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا جائے تاکہ یہ ادارہ جو سبسڈی پر چل رہا ہے خود کفیل ہو سکے۔

اس کے علاوہ فیروز پور روڈ سے ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا۔ عوام بخوشی اس ٹول ٹیکس کو ادا کریں گے کیونکہ شہرسے وہ بغیر کسی رکاوٹ کے گزر جائیں گے اور وقت کے ساتھ فیول کی بھی بچت ہو گی پوری دنیا میں میٹرو بس عام سڑک پر چلتی ہے لیکن سابق حکومت نے میٹرو بس کے لئے علیحدہ ٹریک بنا کر جہاں قوم کے پیسے کو بے دریغ استعمال کیا وہاں شہر کا نقشہ تبدیل ہوا اور ثقافتی مقامات و تاریخ عمارات کو بھی خطرہ لاحق ہو ا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…