بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

آرمی چیفس سابق وزرائے اعظم نواز شریف، گیلانی اور شاہد خاقان سے ملتے رہے تو ان کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوا کرتا تھا لیکن اس بار جب آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے ملے تو ان کے ہاتھ میں ڈنڈا کیوں نہیں تھا؟ اصل وجہ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بتا دی

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آرمی چیفس جس جس سابق وزرائے اعظم کے ساتھ بیٹھے ہوتے تھے ان کے ہاتھ میں ایک مخصوص ڈنڈا ہوتا تھا، پروگرام کے میزبان نے پرانی تصاویر دکھائیں جن میں آرمی چیفس سابق وزرائے اعظم نواز شریف، گیلانی اور شاہد خاقان سے مل رہے تھے ان کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا،

لیکن اس بار آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے ملے تو ان کے ہاتھ میں ڈنڈا کیوں نہیں تھا؟ آرمی چیف اور کور کمانڈرز نے ٹوپیاں بھی پہن رکھی تھیں ایسا کیوں تھا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ چیف آف آرمی چیف جس چیز سے گھبراتا ہے وہ رینک اینڈ فائل ہے، یہ اس کے سورس آف پریشر ہیں، وہ بھی ایک سوچ رکھتے ہیں، جو سوچ اور محسوسات ہیں وہ آہستہ آہستہ اوپر پہنچتی ہے وہ چاہتے وہ آپ کا کور کمانڈر ہو یا کمانڈر ہو وہ بات ان تک پہنچتی ہے اور وہاں سے آرمی چیف تک پہنچتی ہے، دوسری چیز سمجھنے والی یہ ہے کہ جب جنرل باجوہ کو جب آرمی چیف بنایا گیا تو انہیں ایک تنگ سی گلی میں سے گزارا گیا، وہاں سکینر تھے انہیں سکینر سے گزارا گیا، وہ بڑی مشکل سے وہاں سے گزرے، ایک چھوٹے سے کمرے میں انہیں بٹھایا گیا جہاں وزیراعظم نواز شریف ہیڈماسٹر بن کر بیٹھے ہوئے ہیں، چیف آف آرمی سٹاف جو ساڑھے چھ انچ کا جوان ہے اسے چھوٹی کرسی پر بٹھایا گیا ہے، جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ وزیراعظم عمران خان کتنے سکون سے بیٹھے اپنے آرمی چیف سے گپ لگا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…