پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے مختلف ہسپتالوں پر چھاپے، شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتل،منشیات برآمد، انورمجید کے کمرے میں پہنچ کر کیا کچھ قبضے میں لے لیا؟

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں زیرعلاج پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما شرجیل انعام میمن کے کمرے میں چھاپہ مارا، جس کے دوران وہاں سے مبینہ طور شراب کی بوتل، سگریٹس اور منشیات برآمد ہوئیں۔نجی ٹی وی  کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد سے قبل کراچی کے ہسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپے مارے۔چیف جسٹس سب سے پہلے کلفٹن کے نجی ہسپتال کی پہلی منزل پر سابق صوبائی وزیر

اطلاعات شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، تاہم ذرائع کے مطابق وہاں کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود نہیں تھی۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران کمرے سے شراب کی بوتل، سگریٹس اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔کلفٹن کے بعد چیف جسٹس نے ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج سیاسی قیدی انور مجید کے کمرے میں بھی چھاپہ مارا۔چیف جسٹس نے انور مجید کے کمرے میں مختلف اشیاء کا جائزہ لیا اور کچھ ریکارڈ بھی قبضے میں لیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آج کراچی رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…