پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

خاور مانیکا،شیخ رشید،فیض الحسن چوہان ،فواد چودھری کے بعد تحریک انصاف کی اہم رہنما شیریں مزاری کی زبان بھی پھسل گئی، پختونوں کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ ہنگامہ کھڑاہوگیا؟افسوسناک انکشافات

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے پشتونوں سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر کا پشتونوں سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک ہے وفاقی وزیر کا بیان ناقابل برداشت ہے

پشتون قوم کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے 40 سال سے بہت قربانیاں دی ہیں اب مزید اس طرح الفاظ کو برداشت نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے یہ کہا ہے کہ دہشت گرد اور پشتون ملتے جلتے ہیں یہ عجیب بات ہے کہ چالیس سال سے پشتونوں کی سرزمین پر آگ لگی ہوئی ہے اس سے متاثر بھی پشتون ہورہے ہیں دہشت گردی کا شکار بھی پشتون ہیں لاشیں بھی ہم اٹھا رہے ہیں اور پھر ایک وفاقی وزیر کی جانب سے اس قسم کی باتیں قابل مذمت ہیں یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بحیثیت پشتون پوری قوم دہشت گردی سے متاثر ہے اس کے باوجود ہمیں ہی دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ پشتون امن پسند اور روایت پسند رہے ہیں پشتونوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ان کی سرزمین پر آنے والے دہشت گردوں کا پشتونوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ جس کی میزبانی میں آئے اس سے بھی سب آگاہ ہیں انہوں نے زور دیا کہ پورا ایوان وفاقی وزیر کے اس بیان کی مذمت کرے ۔  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے پشتونوں سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر کا پشتونوں سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک ہے وفاقی وزیر کا بیان ناقابل برداشت ہے پشتون قوم کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے 40 سال سے بہت قربانیاں دی ہیں اب مزید اس طرح الفاظ کو برداشت نہیں کرسکتے



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…