پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ جنرل ہیڈکوارٹرز ،ہمیں ماضی سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا ٗ مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما کامثبت ردعمل سامنے آگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ جنرل ہیڈکوارٹرز خوش آئند ہے، ہمیں ماضی سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا، گڈ گورننس کے لئے پولیس فورس میں اصلاحات ضروری ہیں، 6 ستمبر اہم ترین دن ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا فوج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ خوش آئند ہے

جس میں وزیراعظم کو دفاع سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہیں دفاع کی ضروریات سمیت دیگر چیلنجز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس دورہ سے اداروں کے درمیان مثبت پیغام جائے گا۔ ماضی میں سینیٹ کی ہول کمیٹی میں بریفنگ کے حوالے سے بھی آرمی چیف کو درخواست کی تھی جس پر انہوں نے سینیٹ کی ہول کمیٹی میں آکر سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا ہے۔ گڈ گورننس کے لئے پولیس میں اصلاحات لاناہوں گی۔ پولیس کی تربیت کو ہمیشہ سیاسی عمل سے پاک کرنا ہو گا۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم ترین دن ہے۔ دشمن ملک بھارت نے ہمارے بارڈر کو کراس کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنایا جس میں عوام پاک فوج کے جوانون نے اپنے خون دے کر ملک کے دفاع کیا ۔ آج شہداء کی یاد مناتے ہیں۔  مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ جنرل ہیڈکوارٹرز خوش آئند ہے، ہمیں ماضی سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا، گڈ گورننس کے لئے پولیس فورس میں اصلاحات ضروری ہیں، 6 ستمبر اہم ترین دن ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا فوج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ خوش آئند ہے جس میں وزیراعظم کو دفاع سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…