منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک ایٹمی جنگ شروع ہونے والی ہے اور یہ کسی انسان کی وجہ سے نہیں بلکہ۔۔ سب سے خطرناک پیشنگوئی سامنے آگئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خوفناک ایٹمی جنگ ہونے جا  رہی ہے لیکن یہ جنگ انسانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہو گی، امریکی ماہرین و تجزیہ کاروں نے خوفناک پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منظر نامے میں باہم دست و گریباں ممالک کے مابین صورتحال کو دیکھتے ہوئے یوں تو ماہرین تیسری عالمی جنگ کے حوالے سے تنبیہہ کرتے

نظر آرہے ہیں تاہم اب امریکی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خوفناک ایٹمی جنگ کی پیش گوئی کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق 22سال کے بعد دنیا خوفناک ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں ہو گی اور اس کی وجہ انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بنے گی۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی آرگنائزیشن ’رینڈ کارپوریشن ‘ کے تجزیہ کاروں نے نئی تحقیق میں انسانوں کو متنبہ کیا ہے کہ 2040ء تک خوفناک ایٹمی جنگ ہونے جا رہی ہے لیکن یہ جنگ انسانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہو گی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’ایٹمی ہتھیاروں میں بھی مصنوعی ذہانت کے حامل کمپیوٹرز کا استعمال ہو رہا ہے اور ہر ملک اس ٹیکنالوجی کو جدید سے جدید تر بنانے میں لگا ہوا ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے غلطی کا امکان بہت زیادہ بڑھ چکاہے۔ خدشہ ہے کہ 2040ء تک اس ٹیکنالوجی کی غلطی کی وجہ سے ایٹمی جنگ چھڑ جائے گی جس میں زمین سے انسانیت کا خاتمہ ہو جائےگا۔‘‘ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اینڈریو لوہن کا کہنا تھا کہ ’’ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی عام ہونے پر افواج کے کمانڈر زیادہ تر اسی پر انحصار کر رہے ہیں۔ وہ اس کی غلط اطلاع پر بھی ایٹمی حملے کا حکم جاری کر سکتے ہیں۔یوں مصنوعی ذہانت کی غلطی کی وجہ سے اگر ایک بار یہ جنگ چھڑ گئی تو پھر اسے روکنا انسانوں کے بس میں نہیں رہے گا اور یہ مکمل تباہی پرہی منتج ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…