بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

لاہور،جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچوں کی پراسرار طور پر ہلاکت کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا ،ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ وفاقی کالونی میں واقع ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں میاں بیوی رضوان اور سمیرا اور انکے دو بیٹے ارسل اور ابوبکر شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق چاروں لاشوں پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا ۔فرانزک ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیاجس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مطابق موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا ۔ چار افراد کی پراسرار ہلاکت پر علاقے میں فضاء سوگوار ہو گئی اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے مقتولین کے ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز خرم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول رضوان فریم بنانے کا کام کرتا تھا اور واقعے کی پولیس کو اطلاع انکے اوپر والے پورشن پر مقیم کرائے داروں نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ کمرے میں ایک گیس والی استری ملی ہے جس میں سے ابھی بھی گیس لیک ہو رہی تھی جس سے بظاہر لگتا ہے کہ چاروں کی ہلاکت گیس لیکج کے باعث ہی ہوئی ہے تاہم صحیح وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…