ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیا کپ ،قومی کرکٹ ٹیم کے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کیلئے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اظہر علی ان ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانیوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے شروع ہو گا اور

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10ستمبر تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی ایشیا کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ حیران کن طور پر شان مسعود کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک عرصے سے انجری کا شکار عماد وسیم بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کام رہے۔ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ ٹریننگ کیمپ کیلئے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اظہر علی ان ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانیوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے شروع ہو گا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10ستمبر تک جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…