لاہور(آئی این پی) تبدیلی آئے گی تو ایسا ہوگا؟سپر یم کورٹ کی پابندی کے باوجود لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کے گھر کے باہر ایسا کام ہوگیاکہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، شہری ششدر،سپر یم کورٹ کی پابندی کے باوجود لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کے گھر کے بعد سڑک پر رکاوٹیں کھڑ ی کر دی گئیں ‘پولیس کی بھاری نفری ، کنکریٹ بلاکس اور کرین پہنچادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پہلے سرکاری دورہ لاہور کے لیے تیاریاں شروع کردی گیں ہیں ۔ عمران خان کی ذاتی
رہائش گاہ زمان پارک کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے لیے پولیس کی بھاری نفری اور کنکریٹ کے بلاکس زمان پارک پہنچادیے۔ پولیس کے باوردی اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور کردےئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے رکاوٹیں رکھنے کے لیے کرین بھی پہنچا دی گئی ہے ۔ لیسکو کے اہلکار بجلی کی تنصیبات کی چیکنگ کرنے پہنچ گئے زمان پارک کے باہر سروس لین پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیکیورٹی سخت کی جائے گی یا درہے کہ سپر یم کورٹ نے سڑکوں پر رکاوٹیں لگانے پر پابندی لگا رکھی ہے ۔