منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

گوادر بندرگاہ2006 ء میں مکمل ہوئی لیکن گزشتہ دونوں حکومتوں نے اسے فل آپریشنل نہیں کیا،وہاں کیا ہوتارہا؟مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سینٹ کو بتایا ہے کہ گوادر بندگاہ 2006ء میں مکمل ہوا مگر ابھی تک اس کو مکمل آپریشنل نہیں کیا گیا،2013 سے2015 ء تک صرف 99 جہاز لنگر انداز ہوئے،صرف سرکاری کنٹینرز ہی پورٹ پر آتے رہے۔جمعرات کو سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان کو بتایاکہ گوادر پورٹ2006 میں مکمل ہوا مگر ابھی تک مکمل طور پر آپریشنلائزین نہیں ہوئی،جب معلوم کیا تو پتہ چلا کہ فیز ون انفراسٹرکچر نا مکمل ہونے

کی وجہ سے آپریشنل نہیں کیا گیا،حکومت اس کی تحقیقات کریگی اس اب تک اس کو کیوں آپریشنل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ گورادر پورٹ کو صرف محدود درآمدات کیلئے آپریشنل رکھا گیا،مئی2013 ء سے2015 تک صرف 99 جہاز لنگر انداز ہوئے،حکومت اس بات کی مکمل تحقیقات کریگی کہ کن وجوہات کی بنا پر پورٹ کو ابھی تک مکمل آپریشنل نہیں کیا گیا۔مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز کی ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…