بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

قطری شیخوں کو اب پاکستان میں یہ کام نہیں کرنے دیاجائے گا،حکومت نے گزشتہ حکومت کے قطر سے مبینہ معاہدے کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عرب شیوخ کو شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کا ہے،وفاقی حکومت صرف علاقوں کاتعین کرسکتی ہے،شکاری پر پابندی ہماری پارٹی کی پالیسی ہے،اس کیلئے ہمارے دور میں خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ عرب شیوخ کو نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے،

وفاق مداخلت نہیں کرسکتی،وفاقی حکومت اوردفتر خارجہ صرف صرف شکار کیلئے علاقوں کا تعین کر سکتی ہے،ہماری پالیسی کے تحت شکار پر پابندی عائد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں شکار کے حوالے سے پچھلی حکومت نے قطر سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو اس کی تفصیلات معلوم کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خارجہ پالیسی کے حدود و قیود کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔سینیٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں عرب شیوخ کو شکار کیلئے علاقے مختص ہو،یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،اس پر پابندی ہونی چاہیے،نایاب پرندے ختم ہو رہے ہیں،ملک کو عرب شیوخ کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے چیف جسٹس خود قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں،شکار پر پابندی ہیں،عدالت نے41 لائسنسز جاری کیے۔سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں شکار کے حوالے سے وفاقی حکومت نے قطر والوں سے معاہدہ کررکھاہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عرب شیوخ کو شکار کی اجازت دینے کا اختیار صوبوں کا ہے،وفاقی حکومت صرف علاقوں کاتعین کرسکتی ہے،شکاری پر پابندی ہماری پارٹی کی پالیسی ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…