بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اس قانون کے تحت تو نواز ، مریم ،صفدر کے خلاف کارروائی ہی نہیں ہوسکتی،،شریف خاندان کوبچانے کیلئے ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچاتک نہ ہوگا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاؤں اور ریفرنسز کی کارروائیاں روکنے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت آج (جمعہ ) تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل پر مشتمل بینچ نے

کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد نیب آرڈیننس 1999یکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ ایک مردہ قانون ہے، نواز شریف، مریم نواز کیپٹن (ر) صفدر اور شہباز شریف کے خلاف انکوائریاں غیر قانونی ہیں، اس قانون کے تحت شریف خاندان کے خلاف نیب انکوائریاں روکی جائیں۔نیب آرڈیننس قانونی افادیت کھو چکا ہے لہذا آرڈیننس کے تحت نواز شریف اور دیگر کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے اور سابق وزیراعظم کے خلاف دیگر ریفرینسز پر کارروائی روکی جائے۔دوران سماعت نیب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیاجس میں کہا گیا کہ نیب قانون کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، درخواستوں میں قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ نیب قانون کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائیں۔ جس پر فاضل عدالت نے مزید سماعت آج ( جمعہ ) تک ملتوی کردی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…