پیر‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں خانہ جنگی۔۔پاکستان میں ڈیم بنانے سے کیسے روکا جاتا ہے، اگر 10سے 15سال میں پانی کی قلت دور نہ ہوئی تو پھر ۔۔چیئرمین واپڈا نے انتہائی خطرناک بات کہہ دی

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ پانی کی قلت دور کرنے کے لیے پختہ سیاسی عزم کے ساتھ گورننس کو بہتر بنانا ہوگا،پانی کی قلت دور نہ ہوئی تو 10 سے 15 سال بعد خانہ جنگی کی کیفیت کا سامنا ہوگا،پاکستان میں ڈیموں کی مخالف لابی سرگرم ہے جو ڈونر اداروں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے،پانی کو زخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کے لیے

کالا باغ سمیت دیگر تمام مجوزہ ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) میں ’’پاکستان میں پانی کی قلت ‘‘کے عنوان سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ واپڈا کے پاس آبی اور توانائی پراجیکٹس مکمل کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے،چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے لیے سرخ فیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،پلاننگ کمیشن سیاسی مقاصد کے پراجیکٹ کی منظوری دیتا ہے، پلاننگ کمیشن اپنی استعداد سے زیادہ پراجیکٹس پر کام کرتا ہے جو کئی سال کی تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدروریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کو پانی کی قلت جیسے مسائل درپیش ہیں۔مختلف ریسرچزکے مطابق 2025تک پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہو گا۔تبدیل ہوتا موسم،پانی کا بے جا استعمال ،کدائی کے غیر مناسب طریقے،پانی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فقدان اور ڈیمز کا نا بننا انتہائی تشویشناک ہے۔سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہاکہ پانی کے استعمال کے حوالے سے سمینار،ورکشاپ،سٹیزن آگاہی پروگرامز کی اشد ضرورت ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شفیق انجم اور شبنم ظفر

نے کہاکہ پاکستان کا نہری نظام دنیا کے بہترین نہری نظاموں میں شمار ہوتا ہے۔تاہم زرعی آبپاشی کے نظام کو جدید طریقوں پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سی پیک منصوبوں میں ڈیمز اور پانی کو سٹور کرنے جیسے مسائل کو مد نظر رکھنا چاہیے۔واپڈا کے چیئرمین نے مزید کہاکہ واپڈا نے 1958سے 1976 تک پلاننگ کمیشن اور وزارت پانی وبجلی کے بغیر بڑے اور تاریخی منصوبے تعمیر کیے۔

انکا کہنا تھا کہ پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ذخیرہ کی گنجائش کو دگنا کر ناہو گا،پاکستان میں 80فیصد پانی صرف 100روز کے لیے دستیاب ہوتا ہے،145ملین ہیکٹر میں سے 3ملین ہیکٹر پانی بھی محفوظ کر لیا جائے تو پینے کے پانی کی قلت دور کی جا سکتی ہے،زراعت کو پانی کے موثر استعمال اور جدید طور طریقے اختیار کرنا ہوں گئے،زرعی شعبے کو پانی کی مسلسل فراہمی کیلئے بھاشا،کالا باغ اور مہمند ڈیمز کی تعمیر انتہائی ضروری ہے ورنہ مستقبل میں انرجی ،پانی ،فوڈز اور دیگر ضروری اشیاء کے حصول کیلئے سول وار بھی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



معافی اور توبہ


’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…