اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سندھ کی جیلوں میں جرائم پیشہ عناصر سے رابطے کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف ،سنسنی خیز فیصلہ کر لیا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سندھ کی جیلوں میں منظم نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد ڈی آئی جی جیل ناصر آفتاب نے نیٹ ورک توڑنے کا فیصلہ کر لیا اور کہا جیلوں میں تعینات پرانے افسران کوتبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سندھ کی جیلوں میں جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کا منظم نیٹ ورک کے انکشاف نے کھلبلی مچادی، ڈی آئی جیل نے نیٹ ورک توڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ کرلیا ،

جیلوں میں تعینات پرانے افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔ڈی آئی جی جیل نے کہا کہ 3مرحلوں میں تمام تبادلے کیے جائیں گے، پہلے فیز میں 82 افسران و اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، تبادلہ کئے گئے افسران میں گریڈ 15 تک کے افسران شامل ہیں، سینٹرل جیل میں ایک اہلکار 1989 سے دوسرا 1993سے تعینات تھا۔ناصرآفتاب نے کہا تبادلے جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کے انکشاف کے بعد کیے جا رہے ہیں، جیل میں تبادلوں کے حوالے سے نئے قواعدوضوابط بنائے ہیں، کوئی بھی اہلکار اب ایک سال سے زیادہ کسی جیل میں تعینات نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 3 گنا زائد ہے، سینٹرل جیل میں 1600 قیدیوں کی جگہ 4500 موجود ہیں۔دوسری جانب جیل ریفارم کمیٹی کی جانب سے سندھ کے ہرضلع میں چھوٹی جیلیں تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جیلوں کی تعمیر کے لیے محکمہ داخلہ اور غیرسرکاری تنظیموں سے مدد لی جائے گی جبکہ ضلع کی جیلوں میں ان ملزموں کو رکھا جائے گا، جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی صرف سزایافتہ مجرموں کے لیے مختص کردی جائے گی، سینٹرل جیل کراچی کی نفری میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیل سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد مذید 500 بڑھائی جائے گی جبکہ قیدیوں کو عمر کے حساب سے تقسیم کردیا جائے گا، 18 سے 22 سال ، 22 سے 30 سال اور 30 سے 40 سال کے قیدیوں کو الگ الگ رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…