اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ڈرائیونگ کے بعد اب سعودی خواتین مزید کس کام کی تربیت حاصل کریں گی؟ سعودی خواتین نے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرا دیں

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں ہوابازی کا ایک اسکول، خواتین کی ڈرائیونگ پر عشروں سے عائد پابندی اٹھنے کے بعد ان کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے۔آکسفورڈ ایوی ایشن اکیڈمی کے پاس، جو پائلٹوں اور مسافر طیاروں کے عملے کی تربیت کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے، پہلے ہی سینکڑوں خواتین کی جانب سے درخواست پہنچ چکی ہیں۔ہوا بازی میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو توقع ہے کہ انہیں سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں قائم اکیڈمی کی شاخ میں ستمبر سے شروع ہونے والی

کلاسوں میں داخلہ مل جائے گا۔ایک خاتون دالیا یاشر نے، جو ایک پائلٹ بننا چاہتی ہیں، خبررساں ادارے روئیٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہوا بازی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جایا کرتے تھے، جو مردوں کے مقابلے میں عورتوں کے لیے ایک مشکل صورت حال تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اس دور سے باہر نکل آئے ہیں جب عورت کو محض ایک محدود دائرے کے اندر ہی کام کرنے کی اجازت دی جاتی تھی۔ اب خواتین کے لیے تمام دروازے کھل چکے ہیں۔ اگر آپ میں کچھ سیکھنے اور کچھ کرنے کی خواہش اور اہلیت ہے تو آپ آگے بڑھ سکتی ہیں۔آکسفورڈ ایوی ایشن 30 کروڑ ڈالر کے ایک بڑے پراجیکٹ کا ایک حصہ ہے جس میں طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے سکول اور ہوا بازی کی تربیت کا بین الاقوامی مرکز بھی شامل ہے۔ادارے کے ایکزیکٹو ڈائریکٹر عثمان المطیری نے بتایا کہ اکیڈمی میں داخلہ لینے والوں کو تین سال کی نصابی اور عملی تربیت دی جاتی ہے۔سعودی عرب میں نوجوان ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اصلاحات کے ایک بڑے پروگرام کے تحت خواتین کی ڈرائیونگ پر عشروں سے عائد پابندی پچھلے مہینے اٹھا لی گئی تھی۔ ولی عہد اپنے ملک کی معیشت میں انقلاب برپا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…