بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی بے نامی بنک ٹرانزیکشنز کرنے والے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی نشاندہی کردی، تبدیلی نے شکنجہ تیار کر لیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں، مہنگے ڈاکٹرز اور سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے ریسٹورنٹس و ہوٹلز مالکان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی تیز کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے کروڑوں روپے کی بے نامی بنک ٹرانزیکشنز کرنے والے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی نشاندہی کرلی، غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی آمدن کا حجم جاننے کیلئے بھی تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بی ٹی بی سلمان نوید بٹ کا کہنا ہے

کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بے نامی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ناصر جمال شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف متعلقہ اداروں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کا ریکارڈ تو مرتب کرلیا گیا تاہم ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بی ٹی بی زون کو افرادی قوت اور گاڑیوں کی قلت سمیت دیگر وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…