بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار کی تعیناتی پر عوامی تحریک نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کیپٹن(ر) عثمان کی بطور ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن(ر) عثمان سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مرکزی کردار اور 17 جون 2014 ء کے دن ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے موقع پر موجود رہا، اس کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی عدالتی رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ اسے خون کی ہولی کھیلنے کیلئے

بطور خاص ڈی سی او لاہور لگایا گیا، خرم نوازگنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترم سردار عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا اعلان کیا جس سے ہمیں اطمینان ہوا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف اور شفاف ٹرائل اسی صورت ممکن ہے کہ سانحہ میں ملوث پولیس و دیگر افسران کو کیس کے حتمی فیصلے تک سرکاری عہدوں سے الگ رکھا جائے تاکہ وہ اپنی سرکاری پوزیشنز کے ذریعے اثر انداز نہ ہو سکیں، لیکن ہمیں یہ پڑھ کر افسوس ہوا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک اہم کردار کیپٹن(ر)محمد عثمان کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب لگایا گیا، کیپٹن(ر) عثمان 17 جون 2014 ء کے سانحہ کے موقع پر ڈی سی او لاہور تھے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز شہباز شریف کے دست راست تھے اور انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں جن ملزمان کو طلب کررکھا ہے کیپٹن(ر) عثمان ان میں شامل ہیں اور بطور ملزم انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش بھی ہورہے ہیں، سانحہ کے مرکزی ملزمان کو اہم سرکاری پوزیشن دینے سے غیر جانبدار ٹرائل اثر انداز ہو گا،ہم سمجھتے ہیں کیپٹن (ر) عثمان سمیت سانحہ کے کسی ملزم کو کیس کے حتمی فیصلے تک کسی قسم کی کوئی ذمہ داری نہیں ملنی چاہیے ،جو ملزمان طلب کیے گئے ہیں انہیں بھی کیس کے حتمی فیصلے تک عہدوں سے الگ کیا جائے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…