بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عامر لیاقت کو مجھ سے متعلق جو کہنا ہے کہیں، میں اپنے باپ سے بھی نہیں ڈرتا،فیصل واوڈا نے عامر لیاقت کوکس بات کا چیلنج کر دیا؟

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا۔عامر لیاقت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ عامر لیاقت کی باتوں سے سب کو بڑا دکھ ہوا ہے۔انہوں نے عامر لیاقت کے 15 اراکین اسمبلی کے ان کیساتھ ہونے کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کا ایک بھی ایم این اے اپنے ساتھ ملا لے تو

انہیں مان جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر دکھائیں دیکھتے ہیں وہ کیسے جیتتے ہیں؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کو مجھ سے متعلق جو کہنا ہے کہیں میں اپنے باپ سے بھی نہیں ڈرتا؟۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق کراچی کا کوئی ایم این اے ناراض نہیں ہے، اگر کوئی ایم این اے ذاتی طور پر ناراض ہے تو دوستوں کو منائیں گے۔تحریکِ انصاف کے رہنما نے وزیرِ اعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر کہا 6سے 8گاڑیوں میں جائیں اور روڈ بلاک کریں تو بھی ان کو راس نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہیں ان کی عزت ہم سب کا فرض ہے، ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے مسائل جلد حل ہوں گے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس اور دیگر سہولتیں بھی چھوڑ دی ہیں۔فیصل واوڈا نے پاک فوج کی حالیہ مہم’ ہمیں پاکستان سے پیار ہے ‘سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف فوج فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے، سرحد پر فوجی جوان ہماری نیند کی خاطر اپنی قربانیاں دے رہے ہیں، شہدا کیلئے زبانی خرچ کے علاوہ بھی ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری میں نہ بلائے جانے پر تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور پھر تحریک انصاف سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا واٹس ایپ گروپ بھی احتجاجاً چھوڑ دیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…