بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گاڑیوں کی رجسٹریشن کی نئی پالیسی حکومت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو نے کا انکشاف، دو ماہ میں کتنے کروڑ نقصان ہوا؟

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) گاڑیوں کی رجسٹریشن کی نئی پالیسی حکومت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو نے کا انکشاف‘ نان فائلرز گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 23 فیصد کم گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کو پہلے 2 ماہ میں کروڑوں کا نقصان اور

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ نئے فنانس ایکٹ 2018 میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری اور رجسٹریشن پر پابندی لگائی گئی تھی، جس کی وجہ سے گزشتہ برس کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 800 سی سی سے لے کر اس سے اوپر کی تمام سی سی کی 23 فیصد کم گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں لاہور میں 2017 کے پہلے 2ماہ میں 1300سی سی یا اس سے اوپر کی 7600 گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئی تھیں، رواں سال صرف 5700 گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ 2017 کے پہلے 2 ماہ میں تمام سی سی کی 18 ہزار 500 کاریں رجسٹرڈ ہوئیں۔ رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں 14 ہزار300 سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کو ریکوری میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایف بی آرکو ٹیکس کے حوالے سے واضع پالیسی بنانے کیلئے اب تک3 سے 4 مراسلے ارسال کیے گئے ہیں لیکن ایف بی آر نے ابھی تک محکمہ ایکسائز کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…