بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، قرارداد اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر بچی کی ہلاکت پر توجہ دلاؤ نوٹس اور لاہور میں صفائی کی ابتر صورتحال پر تحریک التوائے کار بھی جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد

سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال شروع کردیا ہے جس سے پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وزیراعظم کے اس شاہانہ رویے پر فواد چودھری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سستا پڑتا ہے ،ہیلی کاپٹر کا خرچہ 50سے 55روپے فی کلو میٹر بنتا ہے۔وفاقی وزیر کا بیان انتہائی بچگانہ، مضحکہ خیز اور حقیقت سے روگردانی کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے وزارت کا قلمدان واپس لے تاکہ پاکستان کا وقار برقرار رہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی میاں نصیر کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ پروٹوکول کے خاتمہ کے لیے رونا رونے والے اب خود قاتل بنتے جارہے ہیں، بے حسی اور بے دردی کی انتہا یہ ہے کہ وزیراعلیٰ بچی کی ہلاکت کے بعد اس کی عیادت کو پہنچے۔نوٹس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایک جانب وزیراعلی پنجاب اپنی ذاتی تشہیر کرواتے رہے اور دوسری جانب والدین غم کی تصویر بنے رہے۔خیال رہے کہ منگل کے روز میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ طور پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی دوریکی وجہ سے علاج کی سہولت نہ ملنے پر 2 سالہ بچی کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں صفائی کی صورتحال خراب ، کوڑے کے ڈھیر وبال جان ، چھوٹے علاقے نظر انداز ،بدبو سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے ۔ لہٰذا اس تحریک کو باضاطہ قرار دیکر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…