لاہور (آئی این پی)پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے سادگی کی ایک منفرد مثال قائم کر دی، گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ آفس کا چارج سنبھالنے منسٹری انکلیورز پہنچے تو انکے ہاتھ کھانے کا ٹفن تھا۔ ایک صحافی کے استفسار پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سادگی مہم کو عملی جامہ پہنایا جائیگا، دفتر میں، اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کی جائیگی جبکہ میں اپنا کھانا اپنے گھر سے لایا کرونگا۔