بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی سنی گئی یا پھر شہباز شریف حاوی رہے،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما نے حلقہ این اے 124 کے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 124 کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، عام انتخابات میں اس نشست سے حمزہ شہباز کامیاب ہوئے تھے تاہم انہوں نے یہ نشست چھوڑ کر صوبائی نشست اپنے پاس رکھی تھی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آخری روز کل ہے۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں شکست کا سامنا کرنے والے لیگی رہنما عابد شیر علی نے این اے 124 لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے نعمان قیصر اور محمد خان مدنی نے بھی اس حلقے سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لیے 4 ستمبر کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی جبکہ 15 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 16 ستمبر کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور 14 اکتوبر کو لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…