بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کو میری سیاست کا علم ہی نہیں ہے، میجر (ر) طاہر صادق نے عمران خان کے حمایت یافتہ امین اسلم کے خلاف حیران کن بات کہہ ڈالی

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(آن لائن)پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے میجر(ر) طاہر صادق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو میری سیاست کا معلوم ہی نہیں ہے مجھے تین لاکھ75ہزار عوام نے سپورٹ کیا ہے عمران خان کے بعد پاکستان میں دوسرا سیاست دان ہوں جس نے تین حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے میں نے چھچھ کے عوام کی خاطر اپنی وزارت قربان کی ہے کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ اگر میں حلقہ این اے 55چھوڑوں گا تو عمران خان نے سو فصید اس حلقہ کا ٹکٹ ملک امین اسلم کوہی دینا ہے اور

وہ اس حلقہ سے کامیاب نہیں ہو سکتاملک امین اسلم انسان بنے اپنا اخلاق بہتر کے ساتھ ساتھ اپنی اندر تبدیلی لیکر آئے یہ بات انھوں نے حضرو میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر اشفاق خان کی طرف سے دی گئی دعوت اورملک امین اسلم گروپ چھوڑ کر میجر گروپ میں شامل ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے صدر پی ٹی آئی ضلع اٹک قاضی احمد اکبر اور تحصیل صدر اشفاق خان نے بھی خطاب کیا میجر طاہر صادق نے مزید کہا کہ ملک امین اسلم ق لیگ،پی پی اور دیگر جماعتوں میں بھی رہا ہے یہ اپنے مفاد کی سیاست کرتے ہیں جبکہ میں عوام کیلئے سیاست کرتا ہوں میں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اللہ کے حکم سے آپ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گامیں اپنے حلقہ میں سیٹ چھوڑ کر یہاں سے وزیر اعظم کو منتخب کروایا یہ سب کچھ عوامی مفاد میں کیاانھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے پی ٹی آئی میں ضلع اٹک میں تب دم خم آیا جب میں اس میں شامل ہوا ملک امین اسلم بتائے کہ کیوں اس کے گاؤں سے میں الیکشن ہارا ہوں جب میں نے عمران خان سے یہ بات کہی تو آگے وہ کہنے لگا کہ ملک امین اسلم تو لندن میں تھا جس پر میں نے کہا کہ الیکشن ایام میں اس کا لندن میں کیا کام تھا یہ حلقہ میں رہ کر کام کرتاانھوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ ہمارے پاس اتنا بھاری مینڈیٹ نہیں ہے

ہوش کے ناخن لیں امین اسلم سے درخت لگوائیں بلین ٹری کوکامیاب کریں اسکو مزید مالی دے دیں لیکن ہماری پوزیشن اتنی مضبوط نہیں ہے ابھی تو اپوزیشن جماعتیں متحد نہیں ہیں اگر متحد ہوتیں تو پھر ہمارا حال دیکھنے والا ہوتا ہم مل جل کر ایسے فیصلے کریں جس سے عوام کو فائدہ ہو میں حضرو کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اللہ کے حکم سے آپکو ہتھیلی پر سرسوں جما کر دیکھاوں گا تنظیم کو منظم کریں یہ لوگ ہی فرنٹ پر جاکر اپنی قیادت کیلئے لڑتے ہیں انھوں نے کہا کہ

اب ہمیں کہا جارہا ہے کہ امین اسلم کوحلقہ این اے 56سے لڑاتے ہیں آپ مدد کریں میں نے قیادت پر واضح کیا ہے کہ الیکشن لڑائیں مدد بھی کریں گے لیکن اس نے کامیاب نہیں ہونا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر نے کہا کہ مجھے ٹکٹ دینے کیلئے میجر طاہر صادق اور ملک امین اسلم نے مخالفت کی لیکن میرے قائدعمران خان نے مجھے ٹکٹ دیکر میری عزت رکھ لی میں نے2013کا الیکشن یتیموں کی طرح لڑا جبکہ2018کا الیکشن میجر طاہر صادق کے ساتھ

مردوں کی طرح لڑامیں میجر طاہر صادق کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے میرا بھرپور ساتھ دیامیں تحریک انصاف کا بانی صدر ہوں لیکن جہاں تک شخصیات کی بات ہے میجر طاہر میرا لیڈر ہے اور آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی میجرطاہر کی سربراہی میں ایک ٹیم بنا کر الیکشن لڑیں گے سب لوگ یہ بات بھول جائیں کہ میجرطاہر صادق کو وزارت نہیں ملی تویہ کمزور ہوگئے ہیں نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے پی ٹی آئی کی پوری تنظیم کی انکی طاقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…