ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردی اور ترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے،صرف فوجی آپریشن کے ذریعے کوئی لڑائی ختم نہیں ہوتی ،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا اہم اعلان

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہم سب کو ملکر انتشار کو واپس آنے سے روکنا ہے، صرف فوجی آپریشن کے ذریعے کوئی لڑائی ختم نہیں ہوتی ، ہمیں بد امنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا۔ قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کا فورسز سے تعاون قابل تعریف ہے ،

مقامی آباد کار علاقے کے امن و امان کا دشمن قوتوں سے تحفظ کریں۔ بدھ ک وپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور علاقے میں استحکام لانے سے متعلق آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے باڑ لگانے کی رفتار اور کام کے معیار کو سراہا، قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اور ترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، ہم سب کو ملکر انتشار کو واپس آنے سے روکنا ہے، حال ہی میں شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے کے چند واقعات رونما ہوئے ہیں صرف فوجی آپریشنز کے ذریعے کوئی لڑائی ختم نہیں ہوتی ۔ ہمیں بد امنی کئے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا، مقامی آبادی بد امنی پر اپنی توجہ مرکوز رکھے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی اور ترقیاتی کوششوں پر مبنی آپریشنز جاری رہتے ہیں۔ سماجی اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھتی جارہی ہے ، قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کا فورسز سے تعاون قابل تعریف ہے ، بڑے پیمانے پر امن بحال ہوچکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…