ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

امریکی ریاست ٹیکساس کی 26 سالہ لڑکی اسلام قبول کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی،نومسلمہ کس بات سے متاثر ہو کر دائر ہ اسلام میں داخل ہوئیں؟

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں امریکی ریاست ٹیکساس کی 26سالہ لڑکی ٹیریسا الفونسو (Teresa Alfonso) نے آکر عسائیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہارکیا، جس پر ایک پروقار وسادہ تقریب کا منعقد ہوئی جس میں نومسلمہ کو کلمہ پڑھاکر اسلامی نام زہرہ تجویز کیاگیا، اس موقع پر تقریب میں مولانا غلام رسول،مولانا سیف اللہ ربانی،مولانا فرحان نعیم ، مفتی عبدالرحمن سمیت دیگر علماء کرام بھی شریک تھے

اس موقع پر نومسلمہ کو کلمہ پڑھا کر اس کا اسلامی نام زہرہ تجویز کیاگیا۔ اس موقع پر جامعہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے حرمین سے ٹیلفون کرکے نومسلمہ کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اسلام احترام انسانیت کادرس دینے والا مذہب ہے۔ امن، بھائی چارا اور عالمی یکجہتی کی دعوت دیتا ہے ، غیر مسلم افراد کا تیزی سے اسلام قبول کرنا اسلام کی فتح ہے،اسلام ایک ہمہ گیر اور آفاقی مذہب ہے جہاں ہر عام و خاص کو داخلے کی اجازت ملتی ہے، انہوں نے کہاکہ اسلام میں خواتین کے حقوق پر بہت زور دیا گیا ہے۔اسلام نے عورت کو بحیثیت ماں، بیوی اور بیٹی بہت بڑا مقام دیا ہے اور عورت کو مرد کے برابر حقوق دیئے ہیں، اسلام کی سچائی ہے کہ آج اہل یورپ کے دلوں سے نفرت کے اندھیرے دورہور ہے ہیں۔ مغرب میں اسلام قبول کرنے والوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آرہی ہیں پروپیگنڈوں کے باوجود مغربی خواتین اسلام کی طرف تیزی سے راغب ہورہی ہیں ،، انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے اسلام کیخلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کیے گئے مگر اسلام کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکا اور نہ ہی کوئی روک سکتاہے۔اس موقع پر نومسلمہ کا کہناتھاکہ وہ امریکا کی ریاست ٹیکساس سے اپنی خوشی سے اسلام قبول کرنے پاکستان آئی ہیں یہ فیصلہ ان کا اپنااورذاتی ہے اوربلاجبر واکراہ اور بغیر کسی لالچ کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوناان کے کلمہ پڑھنے کا سبب بنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…