لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق سے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیتی تھی لیکن انہوں نے وہ نشست چھوڑ دی، اس نشست پر اب تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، ولید
اقبال اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بھی موجود ہوں گے، عام انتخابات جو کہ 25 جولائی 2018ء کو ہوئے اس میں ولید اقبال نے عمران خان کی انتخابی مہم چلائی تھی اور عمران خان کو یہاں سے فتح حاصل ہوئی تھی اور ان کے مقابلے میں خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے تھے۔