اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ کا قیام کیا اور اس کے لیے قائم کیے گئے اکاؤنٹ میں سب سے پہلے رقم جمع کروائی، یہ خصوصی اکاؤنٹ سٹیٹ بینک کی جانب سے قائم کیا گیا اس میں اب تک پاکستانیوں کی جانب سے رقم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اس اکاؤنٹ میں جمع کی گئی رقم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق اب تک اس اکاؤنٹ میں ایک ارب 58 کروڑ سینتالیس لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو پچیس روپے جمع ہو چکے ہیں اور اس میں پاکستانیوں کی جانب سے ابھی رقم جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔