جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید کے بھتیجے کواین اے 60کا ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی،اہم رہنما نے فیصلے کو خاندانی سیاست کا آغاز قرار دیدیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(اے این این ) پاکستان تحریک انصاف کی ڈسیپلنری کمیٹی کے رکن ٹیپو سلطان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے کو ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کے فیصلے کو خاندانی سیاست کا آغاز قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 کے لیے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو ٹکٹ تفویض کیا ہے۔

جس پر پارٹی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔مقامی پارٹی رہنماں اور کارکنوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی فیصلے کو اقربا پروری قرار دیا اور کہا کہ 18 برس سے قربانی دینے والے سیاسی رہنماؤں کی جدوجہد خصوصاً پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کو قطعی نظر انداز کیا گیا۔ٹیپو سلطان نے کہا کہ پارٹی کو ٹکٹ دینے سے قبل ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنا چاہیے تھی، تمام امیدواروں کو بلا کر ان کا انٹرویو کرنا ضروری تھا تاکہ میرٹ کو فروغ ملتا۔خیال رہے کہ رواں برس انتخابات میں اے ایم ایل کے صدر نے این اے 60 اور این اے 62 سے انتخابات لڑے اور این اے 62 کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔شیخ رشید چاہتے تھے کہ ان کے بھتیجے شیخ راشدشفیق ضمنی انتخابات میں این اے 60 کا ٹکٹ حاصل کریں ۔شیخ راشد شفیق روال ٹاؤن کے سابق ناظم بھی رہ چکے ہیں اور 2002 میں حنیف عباسی کے مقابلے میں انتخابی شکست سے دوچار ہوئے اس وقت وہ ایم ایم اے کے انتخابی امیدوار تھے۔ڈسیپلنری کمیٹی کے رکن نے واضح کیا کہ این اے 60 کے لیے پارٹی کے نامزد امیدوار کو ہرگز سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ضلعی صدر شہریار ریاض نے تسلیم کیا کہ پارٹی ورکرز کے مابین شیخ رشید کے بھتیجے کو ٹکٹ دینے پر سخت تشویش ہے۔انہوں نے بتایا کہ ورکرز نے دھمکی دی ہے کہ کارکنان پارٹی فیصلے کے خلاف کشمیر ہائی وے پر دھرنا دے سکتے ہیں۔پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے بتایا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے شیخ رشید کے بھتیجے کو نامزد کرنے کے مراحل میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…