منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 11 سو ارب روپے ہو گیا ،کتنی بڑی بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں؟ انتہائی تشویشناک انکشافات،وزیراعظم عمران خان کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 11 سو ارب روپے ہو گیا جبکہ 100ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں،پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار، جاری منصوبوں اور گردشی قرضوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دینے کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے وزارت پانی وبجلی سے بجلی چوری اور لائن لاسز کی تفصیلات طلب کر لیں ، پاور ڈویژن نے

اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 11 سو ارب روپے ہوگیا ہے، سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت صوبائی حکومتوں سے پانچ سو ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں، 100 ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سابقہ حکومتوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے بلکہ ان علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واجبات کی وصولی بھی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے، لیسکو نے 83 ارب روپے سے زائد، گیپکو نے 105 ارب، فیسکو نے 180 ارب، ایسکو نے 31 ارب 70 کروڑ، میپکو نے 82 ارب، پیسکو نے 53 ارب، ٹیسکو نے 192 ارب اور حیسکو نے 90 ارب سے زائد رقم وصول کرنی ہے۔نجی صارفین سے 247 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں اور ان صارفین میں سے متعدد نے اسٹے آڈر لے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ زرائع نے بتایا کہ واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزیر اعظم سے خصوصی اجازت لی جائے گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…