حافظ آباد(یواین پی)حافظ آباد کے نواحی گاؤں کے قریب دریائے چناب میں کٹاؤ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی اور کئی مکان ڈوب گئے۔حافظ آباد کے گاؤں محمود پور کے قریب دریائے چناب میں کٹا ؤکے باعث ٹھٹھہ شیخاں کی سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے، پانی کے بے رحم موجیں چاول، کماد اور دیگر تیار فصلیں بھی ساتھ بہا لے گئیں۔
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ کٹا ؤکا عمل جاری ہے لیکن تاحال امدادی کاروائیوں کا آغاز نہیں کیا گیا،18مکان اور 1800ایکڑ سے زائد زرعی زمین دریا برد ہوچکے ہیں۔دریا کے کٹاؤ کے باعث گاؤں کی واحد جامع مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے۔ دیہاتیوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے امدادی کام شروع کروانے اور حفاظتی بند بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔