بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ،قومی اسمبلی میں کل بڑا ٹاکرا عمران خان نے کس جماعت سے مدد کی اپیل کر دی

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز ہ وقفہ کے بعد (آج) بدھ کو دوبارہ ہوگا جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں 10 بجے دن ہوگا جس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ سپیکر کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں نے سابق سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو امیدوار نامزد کیا ہے ٗ اپوزیشن جماعتوں نے سید خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک

انصاف اور حلیف جماعتوں نے قاسم سوری ٗ متحدہ اپوزیشن نے مولانا اسعد محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔جمعرات کو قومی اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کریگی ٗپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہونگے ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے قاسم سوری ، اپوزیشن کی جانب سے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے .ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاسم سوری ٗ اپوزیشن کی جانب سے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مولانا اسعد محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں قاسم سوری نے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کریں گے، پارلیمنٹ کو فعال بنائیں گے، بلوچستان کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پارلیمنٹ میں اکثریتی ارکان کی حمایت حال ہے، وہ پرامید ہیں کہ وہ کامیابی حاصل کریں گے۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی کامیابی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت متحدہ اپوزیشن کی مکمل حمایت حاصل ہے، وہ کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد امیدوار قاسم سوری نے کہا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے بڑے بڑے برج الٹادیئے،سپیکراورڈپٹی سپیکرکے انتخاب میں بھاری اکثریت سے

کامیاب ہوں گے۔قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،ہم صوبے کے مسائل اورمحرومیاں دورکریں گے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کی آوازبنے گی ۔تحریک انصاف نے نامزد سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

(جی ڈی اے) کے رہنمائوں سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کردی۔ منگل کو تحریک انصاف کے اراکین اسد قیصر، قاسم سوری، فرخ حبیب اور ریاض فتیانہ نے پارلیمنٹ لاجز میں جی ڈی اے کے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور غوث بخش مہر سے ملاقات کی اور ان سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ

پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، ہم نے ان چیلنجوں کو مواقع میں بدلنا ہے۔ ہم پاکستان کیلئے نئے دور کی شروعات کریں گے۔ سپیکر رہنے والی شخصیات کی رہنمائی سے ایوان چلائیں گے، جی ڈی اے کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں معیشت اور بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے ملکر چھٹکارہ حاصل کریں گے، ہمارے اراکین سے بھی رابطوں کی اطلاعات ہیں، یقین ہے ہمارے اراکین ضمیر کا سودا نہیں کریں گے،

ہم نے خورشید شاہ سے بھی حمایت کی درخواست کی، ہمیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے، عمران خان نے ایوان کو عزت دینے اور مضبوط کرنے کا کہا ہے، خورشید شاہ ہمارے مینڈیٹ کا احترام کریں، ہم (ن) لیگ کے مینڈیٹ کا بھی احترام کرتے ہیں، وہ ایوان میں اپنا کردار ادا کرے۔ جی ڈی اے کے رہنما غوث بخش مہر نے کہا کہ جی ڈی اے قومی اسمبلی میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور نئے وزیراعظم کے انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی جبکہ فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…