اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں 7 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف ،اتنی بڑی رقم کہاں گئی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں 7 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر قومی ایئرلائین میں مالی بے ضابطگیوں کی چھان بین شروع کر دی اور اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں لکھا گیا کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے پی آئی اے کو فنڈز کی مد میں فراہم کی جانے والی رقم 30.81 ارب روپے ہے جبکہ ایئرلائن کے فنانس ڈیپارٹ کی جانب سے فراہم کردہ حساب کی رقم 23.565 ارب روپے ظاہر کی گئی ہے ٗ اس طرح تقریبا 7 ارب روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مراسلے میں لکھا گیا کہ وزراتِ خزانہ کی جانب سے ضمانتوں کی رقم پی آئی اے کی جانب سے 175.086 ارب بتائی گئی ہے جبکہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے یہ رقم 177.230 ارب روپے درج کی گئی ہے۔ اس مد میں بھی 2 ارب روپے کا فرق آرہا ہے ٗ خصوصی مراسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کو 10 سالہ مالی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا مراسلہ ملنے کے بعد پی آئی اے حکام نے اپنے چیف فنانس آفیسر نیّر حیات سے غلط معلومات فراہم کرنے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے اظہارِوجودہ کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔ نوٹس میں استفسار کیا گیا کہ آڈٹ ٹیم کو فراہم کردہ اعداد و شمار اور ادارے کو ملنے والی رقوم میں فرق کیسے آیا اور آڈیٹر جنرل کی باربار درخواست کے باوجود درست معلومات فراہم کرنے میں ناکامی کی وجہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…