اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

چلو نکلو یہاں سے باہر۔۔پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالےکن سابق اراکین اسمبلی کے کمروں کے دروازے توڑ دئیے گئے، سی ڈی اے اہلکار اندر داخل ہوئے تو وہاں سے کیا کچھ نکل آیا؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نکلوں یہاں سے باہر، سابق اراکین اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن ، لاجز خالی نہ کرنے والے 52سابق اراکین پارلیمنٹ کے کمروں کے تالے توڑ دئیے گئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق پارلیمنٹیرینز سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کے لیے سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے۔پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے والوں میں 52 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں جن میں طلال چوہدری،

ڈاکٹر فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، میجر (ر) طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ، شیخ صلاح الدین، زین الٰہی اور شیخ آفتاب سمیت دیگر کے نام ہیں۔فہرست کے مطابق 52 پارلیمنٹیرینز نے لاجز پر قبضہ کررکھا ہے اور نوٹسز کے باوجود رہائش گاہوں کو خالی نہیں کیا گیا جس کے بعد سی ڈی اے نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔پارلیمنٹ لاجز میں آج صبح سے علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس میں پولیس بھی شامل ہے۔سی ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران کئی سابق ارکان کے کمروں کے تالے توڑ دیئے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اہلکار جب ان لاجز میں داخل ہوئے تو وہاں موجود سامان میں فرنیچر اور برتنوں کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی چیزیں بھی شامل تھیں جن کو دیکھ کر اہلکار حیران رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق ان میں انتہائی قیمتی گلدان اور چند ایسی چیزیں ہیں جن کو میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان اراکین اسمبلی کو لاجز الاٹ کئے جاتے ہیں جو کہ ملک کے دور دراز کے علاقوں سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی پہنچتےہیں اور ان کو یہاں رہائش رکھنے کیلئے لاجز الاٹ کئے جاتے ہیں جبکہ منسٹر کالونی میں کابینہ اراکین کی رہائش گاہیں ہوتی ہیں جبکہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہیں بھی منسٹر انکلیو میں ہوتی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…