جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے امریکاکواب تک کا زوردار جھٹکا دے دیا ایران سے متعلق ایسا فیصلہ کر لیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے بعد معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا تھا ۔ معاملے پر پاکستان نے ایسا ردعمل دیا جس کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا ۔ نجی انگلش اخبار کے مطابق پاکستان نے امریکا کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی لگائی پابندیو ں کے

باوجود ایران کیساتھ معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا ہے کہہم امریکا کی طرف سے ایران پر لگائی گئی معاشی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تاہم خود مختار ریاست ہونے کے ناطے پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایران کیساتھ قانونی معاشی و تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا حق رکھتا ہے ۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے عالمی طاقتوں کو ساتھ ملا کر کئی سال کی جدو جہد کے بعد ایران کا ایٹمی معاہدہ کیا تھا جسے موجودہ امریکی صدر نے ختم کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیوں کا اعلان کیا تھا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں لگاتے ہوئے تمام ممالک کو واضح پیغام دیا تھا کہ جو بھی ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود اس ملک سےکسی قسم کا کوئی تعلق رکھے گا اس پر بھی یہی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ ماہ سے پاک و ایران کے تعلقات میں کافی بہتری دیکھی گئی ہے جس کے پیش نظر پاکستان نے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود پہلے ہی ایران کیساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کر چکا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…