جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف چھا گئے، میٹرک نتائج کے پوزیشن ہولڈرز بچوں نے تعلیمی پالیسی کو بہترین قرار دیدیا، والدین کی دعائیں

datetime 21  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان، پہلی دونوں پوزیشن غریب طالبعلموں نے حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ بورڈ رزلٹ میں دونوں پہلی پوزیشن غریب طلبا نے حاصل کی ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالا طالبعلم یتیم جبکہ دوسرا گوشت فروش کا بیٹا نکلا۔

لاہور بورد میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے علی پبلک بوائز ہائی سکول رحمان پورہ کے طالب علم توصیف افضل کے والد محمد افضل نے بتایا کہ میں گوشت فروخت کرتا ہوں۔ بیٹے نے تمام تر تعلیم سکالر شپ پر حاصل کر کے مکمل کی۔ پوزیشن حاصل کرنا باعث فخر اور اعزاز ہے۔ بیٹا پہلے روز سے ہی سخت محنت کا عادی ہے۔ بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر ممکن کوششیں کروں گا۔ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے دوسرے اول پوزیشن ہلڈر اور پنجاب دانش سکول فار بوائز کے طالب علم وسیم یاسین کے بڑے بھائی ندیم نے کہا کہ والد کا انتقال 11سال قبل ہوا۔ ہم چار بہنیں اور 6بھائی ہیں۔ میں موٹر مکینک ہوں، وسیم یاسین، 5ویں کلاس سے پوزیشن ہولڈر ہے۔ کامیابی ماں کی دعائوں کے بعد اس کی اپنی محنت کا ثمر ہے، دانش سکول کے باعث ہمارا بچہ اس مقام پر پہنچا، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر ہاشم فیصل نے کہا کہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں، پیپر اچھے ہوئے تھے، سکول اور اکیڈمی میں تیاری کی۔ پوزیشن کیلئے پر اعتماد تھا۔ والد پلموناجسٹ ہیں۔ تھرڈ پوزیشن ہولڈر قصور کی طالبہ حفصہ سلیم نے کہا کہ کامیابیوں میں والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعائیں شامل ہیں۔ سافٹ وئیر انجینئر بنوں گی، محنت کر کے پوزیشن حاصل کرنا اور اس پوزیشن کو برقرار رکھنا اصل کامیابی ہے، شہباز شریف کی تعلیم کے حوالے سے پالیسیوں اور اقدامات سے بے حد مطمئن ہوں، میرے والد موبائل فون کا کاروبار کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…