پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ،بھارت نے خطرناک اعلان کردیا، پورے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے ایک بار پھر دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ہے جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ جنگ خارج ازامکان نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امور دفاع کے وزیر مملکت سبھاش برمرے نے خبردار کیا ہے

کہ ہند چین سرحدی تنازعہ کافی حساس ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے لئے خطرناک ہمسایہ ملک ہے جس نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کے لئے کئی ایک چیلنج پیدا کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے ڈوکلام کا معاملہ آیا جس کے بعد بار بار چینی لبریشن آرمی کی طرف سے بار بار دراندازی ہوتی ہے اور ایسے میں بھارتی فوج کے لئے چیلنج بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ اسٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اگر بھارت ہندو چین سرحد پر نرم موقف اختیار نہیں کرے گا تو چین کی طرف سے بھرپور جارحیت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پوری طرح سے بھارت کے خلاف ہے اور وہ جارحیت پر اتر آیا ہے لہذا ہمیں سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ چار ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی سرحد پر سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے کیونکہ اس جگہ پر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور یہ کشیدگی اگر کنٹرول میں نہیں رہی تو یقینی طور پر بے قابو ہو جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…