ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

فخر زمان نے ریکارڈتوڑ دیئے،ایسا ریکارڈ بناڈالا کہ عرصے تک کوئی نہیں توڑ سکے گا

datetime 20  جولائی  2018 |

بولاوایو( این این آئی)فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ فخر زمان اور امام الحق نے ایک روزہ میچ میں 304 رنز کی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک روزہ میچ میں 304رنز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔دونوں اوپنرز نے انتہائی پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں اور پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228رنز کا اوپننگ شراکت کا سابقہ ریکارڈ توڑا جبکہ کچھ ہی دیر بعد فخرزمان نے 150کا ہندسہ عبور کیا اور 287رنز کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 304رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم امام الحق 113رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔فخر زمان نے انتہائی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں اپنی نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ پاکستان کی طرف سے سعید انور کا 194رنز کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی، فخرزمان پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے ایک روزہ میچ میں ڈبل سنچری بنائی۔اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنرشپ کا اعزاز محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228رنز کا تھا جو انہوں نے 2011ء میں زمبابوے کے ہی خلاف بنایا تھا جبکہ سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے تھرنگا اور جے سوریا کے پاس 286 رنز کا تھا جو انہوں نے 2006ء میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…