پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کو بڑا جھٹکا ، این اے 125سے یاسمین راشد نے بڑی کامیابی سمیٹ لی !کونسی بڑی سیاسی نے حمایت کا اعلان کر دیا کپتان کو دھماکہ دار خوشخبری سنادی گئی

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وامیدواراین اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149 کے امید وار زبیر خان نیازی کے ہمراہ یو سی 65 ساندہ روڈ پیلی بلڈنگ میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ئو ںسے ملاقات کی جس میں علامہ حسن رضا ہمدانی مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین،حسن رضا نقوی، اخلاق جعفری ،

جاوید زیدی ،ظفر رضا نقوی، نصرت نقوی، اختر علی خواجہ، مدود جعفری موجود تھے ۔ مجلس وحدت المسلمین نے پاکستان تحریک انصاف اور این اے 125سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ میں مجلس وحدت المسلمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوںنے میری حمایت کااعلان کیا ہے ،قوم کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ، تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے، کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔ انہوںنے کہا کہ25جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، (ن) لیگ نوا ز شریف اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔بعدازں ڈاکٹر یاسمین راشد سے جمعیت علماء اسلام نیازی اور جمعیت علماء اسلام نورانی گروپ کے علماء غلام شبیر قادری اور ڈاکٹر امجد چشتی نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…