جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی پالیسیاں امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت گاڑیوں کی حوالے سے دنیا کا کونسا ملک نمبر ون آگیا‎

datetime 20  جولائی  2018 |

بیجنگ (آئی این پی ) چین دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی منڈی بن گیا، آئندہ پرس چین دنیا کی نمبر ون کنزیومر مارکیٹ بن جائیگا، امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی چین میں کاروبار کرنے والے امریکی اداروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی حکومت نے کہا ہے

کہ چین کے ساتھ تجارت میں امریکہ کو بڑا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ چین کی تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت اور منڈی کی بدولت امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کو بہت زیادہ منافع حاصل ہوا ہے اور چین میں امریکی صنعتی و کاروباری ادارے بہت کامیاب رہے ہیں۔دوسری طرف چینی حکومت پس ماندہ مغربی علاقوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی پوری حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس سلسلے میں غیرملکی صنعتی کاروباری اداروں کے لیے طرح طرح کی ترجیحی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں۔ان ترجیحی پالیسیوں کی بدولت امریکی اداروں نے بھر پور فوائد حاصل کئے ہیں۔دو ہزار دس کے بعد چین دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی منڈی بن گیا ۔ اس کے علاوہ توقع ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے بعد چین دنیا کی نمبر ون کنزیومر مارکیٹ بن جائیگا جو امریکہ سمیت تمام ملکوں کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے انتہائی اہم ہے۔اس لیے امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی چین میں کاروبار کرنے والے امریکی اداروں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگی ۔تبصرے کے آخر میں کہا گیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا جو عالمی برادری کا مسلمہ اصول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…