جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جیل میں مریم نواز کی خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، روکنے کیلئے کیا کام کر دیا؟

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جیل میں خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش، معروف صحافی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ذوالفقار راحت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے

اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ مریم نواز پہلے تو کہتی تھیں کہ میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں لیکن اب جیل میں کچھ صورتحال مختلف ہو گئی ہے۔کیونکہ مریم نواز رات کو جیل میں رونا شروع کر دیتی ہیں اور کبھی چیختی چلاتی ہیں۔اور کبھی لوگوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر رپورٹس آئی تھیں کہ مریم نواز جیل کے ماحول میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کرپا رہیں اور وہ جیل کا کھانا بھی نہیں کھاتیں جبکہ نواز شریف نے بھی ناسازی طبیعت کی شکایت کی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف جیل میں اذانیں دینا شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ مجھے یہاں سے نکالو، اگر میں یہاں رہ گیا تو یہاں سے میری لاش ہی جائے گی۔نواز شریف کا ناسازی طبیعت کی شکایت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ تھکن محسوس کر رہے ہیں جبکہ چھاتی پر بوجھ محسوس ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شریف خاندان کے افراد اور ن لیگ کی سینئر قیادت نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید اور مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز سے جیل میں ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے۔ نواز شریف کو فرش میں سلایا جا رہا ہے جبکہ انہیں گھر کا کھانا کھانے سے روک دیا گیا ہے اور کھانے میں انہیں خراب قیمہ دیا گیا ۔ جبکہ ایک ہی جیل میں ہونے کے باوجود نواز شریف اور مریم نواز کو ملنے نہیں دیا جا رہا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…